ملائیشیا میں ضبط طیارہ پی آئی اے کو واپس مل گیا!

کراچی/ کوالالمپور: ملائیشیا میں طیارے کی ضبطگی کے معاملے پر پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کے درمیان معاملات طے پاگئے۔
قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کی باہمی رضامندی سے ملائیشیا کی عدالت میں کیس خارج ہوگیا، جس کے بعد طیارہ پی آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے جہاز کو مسافر پرواز کے طور پر آپریٹ کرکے واپس لے کر آئے گی اور طیارہ واپس لانے کے لیے عملے کو پاکستان سے روانہ کیا جارہا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ طیارے کی واپسی آئندہ دو روز میں متوقع ہیں۔
خیال رہے کہ 15 جنوری کو پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کو ملائیشیا کے کوالالمپور ایئرپورٹ پر قبضے میں لیا گیا تھا۔
ملائیشین سول ایوی ایشن حکام نے بتایا تھا کہ لیز کے واجبات ادا نہ کرنے کی وجہ سے عدالتی حکم پر پی آئی اے کے طیارے کو روکا گیا ہے۔
ملائیشیا میں روکے گئے بوئنگ 777 طیارے پر تعینات پی آئی اے کے فضائی عملے کو وطن واپسی کی اجازت دے دی گئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔