بسنت منانے پر پابندی عائد، کارروائی کا حکم

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں بسنت منانے پر مکمل پابندی عائد کردی۔تفصِلات کے مطابق صوبائی حکومت نے پتنگیں بیچنے، ڈور بنانے والوں اور اڑانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ذرایع کہنا ہے کہ لاہور اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں بسنت کی تیاریوں کی رپورٹ تھی، کچھ افراد فروری کے دوسرے ہفتے بسنت منانا چاہتے تھے، وزیراعلیٰ پنجاب نے تجاویز اور سفارشات مسترد کردیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے درمیان ملاقات میں بسنت سے متعلق یہ اہم فیصلہ سامنے آیا، کسی کو بھی پنجاب میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔خیال رہے کہ ماضی میں پتنگ بازی کے دوران گلے میں ڈور پھرنے سے کئی افراد جان بحق ہوچکے ہیں جس کے باعث سنت منانے پر مکمل پابندی عائد کردی جاچکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔