پاکستان کے جواں سال یوٹیوبر عبداللہ خٹک ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کراچی: پاکستان کے جواں سال یوٹیوبر عبداللّٰہ خٹک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چل بسے۔
اُن کے انتقال کی تصدیق ان کے بھائی اور دوستوں کی جانب سے انسٹاگرام پر کی گئی، عبداللہ خٹک گزشتہ شب کراچی میں خوف ناک کار حادثے کا شکار ہوئے تھے۔
عبد اللہ خٹک کا تعلق پشاور سے تھا، وہ آغا خان یونیورسٹی کے ’ایم بی بی ایس‘ کے طالبِ علم تھے ان کی بہن آمنہ خٹک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ اُن کے چھوٹے بھائی عبداللّہ خٹک گزشتہ شب کراچی میں ایک روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
اُنہوں نے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے بھائی کی نمازِ جنازہ آج اُن کے آبائی گھر میں ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ یوٹیوب پر عبداللّہ خٹک کے 82 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں جبکہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اُنہیں 92 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔