قومی ہاکی ٹیم کے منیجر خواجہ جنید نے استعفیٰ دے دیا

لاہور: پاکستان کی ہاکی ٹیم کے منیجر خواجہ جنید اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں جانے سے پہلے بھی صدر پی ایچ ایف کو بتادیا تھا کہ عہدہ مزید نہیں رکھنا چاہتا، کیونکہ میرا زیادہ تجربہ فیلڈ کا ہے۔
اس ضمن میں سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کے مطابق خواجہ جنید بطور ٹیم منیجر مزید کام نہیں کرنا چاہتے، انہوں نے دو سال بہترین کام کیا جب کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی کارکرگی پر بنائی گئی کمیٹی کا تعلق سزا دینے سے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی کا سب سے بڑا مسئلہ فنڈز کی کمی کا ہے۔ آج ہماری ٹیم جو کھیلتی نظر آرہی ہے وہ ہماری مینجمنٹ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، کوچ نے ایشیاکپ کے حوالے سے پرفارمنس اور مس مینجمنٹ کی ذمے داری لی ہے۔
دوسری طرف قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کے ویزے کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا، اس سلسلے میں پی ایچ ایف وزارت خارجہ سے بھی رابطے میں ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔