نوجوان لڑکیوں کو صحیح وقت پر شادی کرلینی چاہیے، مہرالنساء اقبال

کراچی: اداکارہ مہرالنساء اقبال نے نوجوان اداکاراؤں کو صحیح وقت پر شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
حال ہی میں مہرالنساء اقبال ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے نوجوان اداکاراؤں کو شادی سے متعلق مشورہ دیا۔
اُنہوں نے کہا کہ میں شوبز سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دوں گی کہ صحیح وقت پر شادی کرلینی چاہیے، ہر چیز وقت پر اچھی لگتی ہے، وقت کے ساتھ آپ میچیور ہوتے جاتے ہیں تو اپنی خواہشات تبدیل ہوتی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کا معیار بہت زیادہ ہوجاتا ہے تو پھر شادی کرنا مشکل ہوجاتا ہے، کم عمر میں شادی کا اچھا فیصلہ کرلیں تو بہتر ہے۔
مہرالنساء نے مزید کہا کہ شادی کے ساتھ تمام کام چلتے رہتے ہیں، آپ کو اپنی توقعات کو کنٹرول کرنا پڑتا ہے، سب ایک ساتھ نہیں ملتا، کہیں نہ کہیں آپ کو قربانی دینی پڑتی ہے اور تبھی جاکر گھر بنتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔