بھارتی انتہاپسند رہنما سے قائداعظم کی تعریف ہضم نہ ہوسکی

نوئیڈا: بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ اور بی جے پی کے انتہا پسند رہنما یوگی آدیتیا ناتھ مسلمان دشمنی اور ہندو انتہاپسندی کے حوالے سے دُنیا بھر میں بدنام ہیں۔
پاکستان کے خلاف بولنے کا کوئی موقع یوگی ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور اکثر ہندو انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی کام انہوں نے نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر کیا۔
یوگی آدیتیا نے اپنے حریف سیاست دان سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادیو اور بھارتی کسانوں پر لفظی گولا باری کرتے ہوئے انہیں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا پیروکار قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے اس گنے کی مٹھاس والی ریاست میں ہنگامے کراکر تلخی گھولنے کی کوشش کی ہے۔ اب عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ گنے کی مٹھاس کو پھیلانا ہے یا جناح کے پیروکاروں کو لانا ہے۔

خیال رہے کہ سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادیو نے گزشتہ روز کہا تھا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل، جواہر لعل نہرو اور محمد علی جناح نے ایک ہی تعلیمی ادارے سے وکالت کی تعلیم حاصل کی اور ہندوستان کی آزادی کے لیے جدوجہد کی۔
واضح رہے کہ مودی حکومت نے بھارت میں کسانوں کے خلاف متنازع قوانین منظور کیے تھے، تاہم شدید احتجاج کے بعد کافی طویل وقت بیتنے پر گزشتہ دنوں مودی حکومت یہ قوانین واپس لینے پر مجبور ہوئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔