عرب امارات کا ترکی میں بھاری سرمایہ کاری کا اعلان

انقرہ/ دبئی: ترکی کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے متحدہ عرب امارات نے بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے ترکی میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ اعلان امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان بدھ کو انقرہ میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے ترکی میں سرمایہ کاری کا اعلان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب کو کھولے گا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے یہ اقدام ترکی کی معیشت کو سہارا دینے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری میں اسٹرٹیجک سرمایہ کاری سب سے اہم ہوگی جب کہ توانائی، صحت اور خوراک کے شعبوں کو بھی خاص اہمیت حاصل ہوگی۔
واضح رہے کہ ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں گزشتہ روز تاریخی کمی آئی اور لیرا ڈالر کے مقابلے میں 15 فیصد تک نیچے آیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔