نیپالی نوجوان دُنیا کا پست ترین قامت کا حامل فرد قرار
کٹھمنڈو: نیپال سے تعلق رکھنے والے نوجوان دور بہادر کھاپنگی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا سب سے پست قامت فرد ٹھہرادیا۔
بین الاقوامی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دور بہادر کھاپنگی کا قد 73.43 سینٹی میٹر یعنی 2 فٹ 4.9 انچ ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے مذکورہ شہری کو دنیا کا سب سے چھوٹا قد رکھنے والے فرد کے اعزاز سے نواز دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دور بہادر 14 نومبر 2004 میں پیدا ہوئے اس حساب سے ان کی عمر 17 سال بنتی ہے، وہ نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے رہائشی ہیں۔
عالمی اعزاز کا سرٹیفکیٹ دینے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر دور بہادر نے شرماتے ہوئے کوئی بات نہیں کی لیکن ان کے بھائی نارا بہادر کھاپنگی نے دور کی ترجمانی کی۔
نادار کا کہنا تھا کہ ہمارے بھائی نے عالمی ریکارڈ قائم کیا جس پر پورا خاندان خوش ہے اور ہمیں فخر محسوس ہورہا ہے۔