ہندسوں، حروف اور رنگوں کی شناخت کرنے والی مرغی کا ورلڈ ریکارڈ

ٹورنٹو: کینیڈا کی ایک حیرت انگیز مرغی نے مختلف ہندسوں، حروف اور رنگوں کی شناخت کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
گیبرولیا آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والی جانوروں کی ڈاکٹر ایمیلی کیرنگٹن کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس انہوں نے پانچ مرغیاں خریدیں اور ان کی مقناطیسی حروف اور ہندسوں کی شناخت کی تربیت شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ مرغیوں کا کام صرف ان ہندسوں یا حروف کو چھونا تھا، جن کے متعلق ان کو سکھایا گیا تھا۔ یہاں تک کہ اگر ان حروف میں دیگر اور بھی ایسے حروف شامل کردیے جاتے جن کو انہیں چھونا نہیں ہوتا تو وہ تب بھی ان ہی کو چھوتی جن کو چھونا سکھایا گیا تھا۔
ایمیلی کی تمام مرغیوں میں سے ایک لیسی نے ایک منٹ کے اندر 6 حروف، ہندسوں اور رنگوں کی درست شناخت کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔