انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے!

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔
اس حوالے سے عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے ہر سال 31 مئی کو تمباکو نوشی سے انسانی صحت کو ہونے والے نقصان سے متعلق آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا میں 39 فیصد مرد اور 9 فیصد خواتین تمباکو نوشی کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ایک فرد جب سگریٹ پیتا ہے تو ناصرف وہ بلکہ اس کے اطراف میں رہنے والے افراد خاص طور پر بچے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
موجودہ حالات کے تناظر میں ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے کے پھیپھڑے متاثر ہونے کے باعث اس کو کورونا لگنے کے امکانات 50 فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔
ماہرین نے حکومت سے اپیل کی کہ ملک میں اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو سگریٹ بیچنے پر پابندی کو یقینی بنائیں اور ملک کے مستقبل کو صحت مند اور محفوظ بنائیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔