ورلڈکپ: پی سی بی کا پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے پر آئی سی سی کو خط

لاہور: ورلڈکپ کے مقابلے دیکھنے کے لیے پاکستانی شائقین کو بھارتی ویزے جاری نہ کیے جانے پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے ورلڈکپ کی ویزا پالیسی پر ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شائقین اور صحافیوں کے ویزا کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی حکام سے معاملہ جلد حل کروانے کا کہا ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل نگراں وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ آئی سی سی قوانین کے تحت پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے ملنا ان کا حق ہے، اس معاملے میں پی سی بی آئی سی سی سے معاملہ اٹھائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔