چالان کیوں کیا، محکمہ بجلی کے ملازم نے تھانے کی لائٹ کاٹ دی

نئی دہلی: چالان کرنے پر محکمہ بجلی کے ملازم نے انتقام لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن کی بجلی کاٹ ڈالی۔ بھارت کی ریاست اترپردیش میں محکمہ بجلی کے ملازم نے بدلہ لینے کے لیے پولیس اسٹیشن کی بجلی کی لائن کاٹ ڈالی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے شہر بریلی میں پولیس اہلکار نے سوارپ نامی شہری کے پاس موٹر سائیکل کے کاغذات نہ ہونے پر پانچ سو بھارتی روپے کا چالان کاٹا۔ مذکورہ شخص محکمہ بجلی کا ملازم نکلا اور اس نے طیش میں آکر پولیس اسٹیشن کی بجلی گُل کردی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوارپ نے ساتھی ملازمین کے ساتھ مل کر پولیس اسٹیشن کی بجلی کاٹنے کا منصوبہ بنایا۔
واقعے کا علم ہونے پر ملازم نے انکشاف کیا کہ اس پولیس اسٹیشن پر چوری کی بجلی چلتی ہے جہاں کوئی میٹر بھی نہیں، یہ ایک غیرقانونی عمل ہے اسی لیے یہاں کی بجلی کاٹ دی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔