خاتون کا برف کی تہہ کے نیچے پانی میں تیراکی کا نیا عالمی ریکارڈ

روم: اٹلی سے تعلق رکھنے والی خاتون تیراک نے جھیل میں برف کی تہہ کے نیچے 459 فٹ گہرائی میں جاکر عالمی ریکارڈ بناڈالا۔
27 سالہ ویلینٹینا کیفولا نے یہ کارنامہ اٹلی کی لاگو دی اینٹرسلوا میں بغیر آکسیجن کے تیراکی کرکے انجام دیا۔
ویلینٹینا نے یہ ریکارڈ اس سے قبل 2017 میں بنایا تھا، جس کو جاپانی ایتھلیٹ یاسوکو اوزیکی نے حال ہی میں 413 فٹ گہرائی میں جاکر اپنے نام کرلیا تھا۔
ورلڈ انڈر واٹر فیڈریشن کے اعلان کے مطابق ویلینٹینا نے یاسوکو اوزیکی کی کامیابی کے 36 گھنٹوں بعد ہی ریکارڈ واپس حاصل کرلیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔