خاتون پولیس افسر 25 سال بعد والد کے قاتل کو پکڑنے میں کامیاب

برازیلیا: برازیل سے تعلق رکھنے والے خاندان کو 25 سال بعد صبر کا پھل آخر مل ہی گیا جب ان کے گھر کے سربراہ کا قاتل دو دہائیوں سے زائد عرصے بعد گرفتار ہوا۔
بیرون ملک کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خاتون گیسلین سلوا ڈی ڈیوس والد کے قاتل کو پکڑنے کے لیے پولیس افسر بنیں اور 25 سال بعد بالآخر مجرم کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئیں۔
گیسلین سلوا نے اپنی زندگی والد کے قاتل کو پکڑنے کے لیے وقف کردی تھی۔
خاتون کے والد کو 16 فروری 1999 کو صرف 150 برازیلین رئیل قرض کے معاملے پر گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا جب کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ ملزم کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری ہوئے تھے مگر وہ کبھی گرفتار نہیں ہوسکام پھر آخر کار جیووالڈو کی بیٹی نے اسے پکڑنے کے لیے پولیس افسر بننے کا فیصلہ کیا۔
جیو والڈو کی بیٹی گیسلین باپ کی موت کے وقت صرف 9 سال کی تھی، اس نے تعلیم حاصل کی اور پولیس فورس جوائن کرکے والد کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔