ورلڈکپ جیتنا اور ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنا ہدف ہے، ہیڈ کوچ

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کا کہنا ہے کہ میرا ہدف بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ جیتنا اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے۔
ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن نے لاہور میں اسپنرز کیمپ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی پلان کا حصہ ہیں، جس کی بھی ٹیم میں جگہ بنتی ہوگی اسے موقع فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں کنڈیشنز اسپن بولنگ کے لیے سازگار ہوں گی، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی اسپنرز ان کے بیٹرز کے لیے پریشانیاں پیدا کریں۔ لاہور کی سخت گرمی میں ٹریننگ سے اسپنرز کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا بھرپور موقع مل رہا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی پر ورک لوڈ کے سوال پر ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کاؤنٹی اور لیگز کھیل رہے ہیں، پیسر سمیت تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی اور ورک لوڈ پر نظر رکھتے ہیں، کھلاڑیوں کی مہارت اور فٹنس دونوں پر توجہ مرکوز رکھی جارہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔