چینی صدر نے کینیڈین وزیراعظم کو بھری محفل میں کیوں لتاڑا؟

جکارتا: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو چین کے صدر شی جن پنگ نے بھری محفل میں لتاڑ دیا۔
جی 20 اجلاس کے موقع پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے گفتگو میں چینی صدر شی جن نے انتہائی ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک روز پہلے ہوئی ملاقات کی تفصیلات میڈیا کو لیک کیوں کی گئیں۔
میڈیا نے کینیڈین الیکشن میں چین کی مبینہ مداخلت کا معاملہ اٹھائے جانے کے دعوے کیے تھے، جس پر چینی صدر شی نے خفگی سے کہا کہ ہم نے جو بھی بات چیت کی تھی وہ اخبارات کو بتادی گئی ہے، یہ غیر مناسب ہے اور ایسے تو بات چیت ہوئی ہی نہیں تھی، کیا آپ کی جانب سے کوئی بات یقینی بھی ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس پر کہا کہ کینیڈا میں ہم آزاد، کھلے اور بے تکلف ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، جسے جاری رکھا جائے گا۔
کینیڈا کے وزیراعظم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ تعمیری ملاقاتیں جاری رہیں گی، جس پر چینی صدر شی نے جواب دیا کہ اس کے لیے پہلے ماحول بناؤ اور ٹروڈو سے ہاتھ ملایا اور چل دیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔