قومی کرکٹرز کو حارث رؤف کے ولیمے میں شرکت سے کیوں روکا گیا؟

کراچی: پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو حارث رؤف کے ولیمے میں شرکت سے روک دیا۔
اس حوالے سے ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کل رات کولمبو کے لیے روانہ ہونا ہے جب کہ موسم کی خرابی کے باعث کھلاڑیوں کو اسلام آباد جانے سے روک دیا ہے۔
اسلام آباد سے واپسی پر کراچی کے لیے فلائٹ ملنا مشکل ہے، جس کے باعث قومی کرکٹرز حارث رؤف کے ولیمے میں شرکت سے محروم رہیں گے۔
دوسری جانب بیشتر کھلاڑی کراچی ہی میں جمعہ کی شام شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں شرکت کریں گے، جس کے بعد کھلاڑی دورۂ سری لنکا کے لیے ہفتہ کی شب دبئی کے راستے کولمبو روانہ ہوجائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔