قومی کرکٹر حارث رئوف کی بارات کی تصاویر وائرل

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز حارث رؤف اور ان کی اہلیہ مزنا مسعود کی شادی کے اسٹیج کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
گزشتہ روز حارث رؤف کی بارات روانگی کی مختلف ویڈیوز سامنے آئی تھیں، تاہم اب حارث کی اہلیہ مزنا مسعود کے ہمراہ اسٹیج سے ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں حارث کو بلیک شیروانی پر لال کلہ اور گلے میں پھولوں کی مالا پہنے جب کہ مزنا کو خوبصورت لال لہنگے میں دیکھا جاسکتا ہے۔
گزشتہ روز حارث رؤف بارات لے کر گئے تھے، حارث نے بارات کے لیے روانگی سے قبل صدقے کا بکرا بھی ذبح کیا۔
قومی کرکٹر حارث رؤف کا ولیمہ آج اسلام آباد میں ہوگا، تاہم قومی کرکٹرز خراب موسم کے اس تقریب میں شرکت کرنے سے قاصر رہیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔