اداکارہ میرا میدان سیاست میں کیوں قدم رکھ رہی ہیں؟

لاہور: اداکارہ میرا نے بھی سیاست میں طبع آزمائی کا فیصلہ کرلیا، انہوں نے حکمراں جماعت پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرتے ہوئے سیاست میں آںے کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ میرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ شوبز کی دنیا سے دل برداشتہ ہوچکی ہیں، اس لیے وہ اب سیاست میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ جلد ہی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرکے پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان ہوگا۔


دھیان رہے کہ گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں اداکارہ میرا نے کہا تھا کہ کوئی اس قابل ہی نہیں کہ وہ ان سے شادی کریں، میری شادی میں کوئی دلچسپی نہیں، اب کبھی شادی نہیں کروں گی۔
میرا نے قربانی کے گوشت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسے غریبوں میں تقسیم کردینا چاہیے، ایک بوٹی بھی فریج میں نہیں رکھنی چاہیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔