ایمان علی خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتیں؟

لاہور: اداکارہ ایمان علی نے بلاک بسٹر فلم پنجاب نہیں جائوں گی چھوڑنے کی وجہ بتادی۔
اداکارہ ایمان علی نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب نہیں جائوں گی ابتداء میں ایک ڈراما تھا، لیکن اسے ایک فلم کی شکل دے دی گئی۔
ایمان علی نے بتایا کہ خاتون کے مرکزی کردار کے حوالے سے جب فلم رائٹر خلیل الرحمان قمر نے ان کی تجاویز کو نہ مانا تو انہوں نے شوٹنگ کے آغاز سے تین دن قبل فلم چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور مہوش حیات کو وہ کردار مل گیا۔
انہوں نے کہا کہ فلم میں انہیں اپنا کردار درست محسوس نہیں ہوا، وہ کچھ تبدیلیاں چاہتی تھیں لیکن ان کی بات کو تسلیم نہیں کیا گیا۔
ایمان علی نے واضح کیا کہ فلم پنجاب نہیں جائوں گی میں نے خود چھوڑی تھی اور یہ بات درست نہیں کہ خلیل الرحمان قمر نے انہیں فلم سے نکال دیا تھا، انہوں نے خلیل الرحمان قمر کے کسی بھی ڈرامے یا فلم میں کام نہ کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔