کرکٹ کا بگڑا بچہ عمر اکمل امریکا کیوں گیا؟

لاہور: کرکٹ کا بگڑا بچہ عمر اکمل جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویے سے نالاں ہونے کے باعث امریکا چلے گئے۔
اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سیکنڈ الیون سینٹرل پنجاب ٹیم کا حصہ تھے لیکن 5 میچز میں صرف 66 رنز ہی بناسکے جس میں ان کا بہترین اسکور صرف 29 رنز تھا۔
ساڑھے 42 لاکھ روپے جرمانے کی ادائیگی کے بعد عمر اکمل کو پی سی بی کے ری ہیب پروگرام میں شامل کرکے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔ عمراکمل ایک ماہ امریکا میں چھٹیاں گزارنے کے ساتھ کرکٹ میچز بھی کھیلیں گے۔ اس دوران وہ سمیع اسلم کی طرح امریکا میں ہی کرکٹ کھیلنے کے طویل مدتی معاہدے کے حصول کی کوشش بھی کریں گے۔
قائد اعظم ٹرافی کے میچز میں نام آنے اور پلیننگ الیون میں شمولیت کی یقینی دہانی پر ہی ان کا وطن واپسی کا پلان ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔