ایمان علی نے خلیل الرحمان کیساتھ کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟

کراچی: خلیل الرحمان قمر پاکستانی ڈراموں کے مقبول ترین لکھاری ہیں اور اُن کے لکھے ڈرامے بے پناہ پسند کیے جاتے ہیں۔ تمام اداکار اُن کے ساتھ کام کرنے کے متمنی دکھائی دیتے ہیں، تاہم ایمان علی واحد اداکارہ ہیں، جنہوں نے خلیل الرحمان کے ساتھ کام کرنے سے صاف انکار کردیا۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمان علی حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئیں۔ میزبان کے سوال پر ایمان کا کہنا تھا کہ مسترد کی گئی فلموں میں کچھ ایسی فلمیں بھی شامل ہوسکتی ہیں کہ جن کے ہدایت کار اگرچہ دوست ہوں لیکن ان کے لکھاری بالکل بھی دوست نہ ہوں یا پھر کوئی زہر بھی لگ رہا ہو۔


وہ ماضی میں خلیل الرحمان کی لکھی گئی فلم میں کام سے انکار کرچکی ہیں، انہوں نے کہا کہ فلم میں خلیل صاحب نے ہیروئن کے کردار سے دغا کی، فلم کے رائٹر کو پنجابی اور پنجاب کا پتا تھا لیکن انہوں نے اس کے برخلاف لکھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ کوئی ان کے پاس بہترین اسکرپٹ لے کر آئے اور انہیں کام کی پیشکش کرے تا ہم وہ خلیل صاحب کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔