کورونا وائرس، عالمی رہنما سیاست کے بجائے متحد ہو جائیں،عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس کا کہنا ہے کہ عالمی رہنما کرونا وائرس پر سیاست کرنے کے بجائے اس سے لڑنے کے لیے متحد ہو جائیں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی رہنما کورونا وائرس پر سیاست کرنے کے بجائے اس سے لڑنے کے لیے متحد ہوجائیں انحوں نے مزید کہا کہ کوویڈ 19 مرض پھیل رہا ہے پوری دنیا میں مریضوں میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے، دنیا میں 10 لاکھ کیسز 3 ماہ میں رپورٹ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ 10 سے 20 لاکھ وائرس کیسز پہنچنے میں صرف 8 دن لگے. بھارت،امریکا اور دیگر ممالک میں کرونا وائرس کے کیسز میں بے انتہا اضافہ ہو چکا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔