کچرا چُننے کا عالمی مقابلہ کب منعقد ہوگا؟

ٹوکیو: جاپان نے صفائی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔ جاپان نے امسال نومبر میں کچرا چُننے کا عالمی مقابلہ منعقد کرانے کا اعلان کردیا۔
اس مقابلے کو اسپوگومی کا نام دیا ہے، جس میں Spo کا مطلب اسپورٹس اور جاپانی زبان میں Gomi کوڑا کرکٹ کو کہتے ہیں۔ اگرچہ یہ مقابلے جاپان میں ہوتے رہتے ہیں، جن میں تین سے پانچ افراد مقررہ وقت میں کچرا اٹھاتے ہیں اور قواعد کے تحت جیتنے والے کو اول تا سوم کے اعزازات ملتے ہیں۔
نومبر 2023 میں جاپان اس کے لیے عالمی مقابلے کا انعقاد کررہا ہے، جس میں دنیا بھر کی ٹیمیں ٹوکیو کی سڑکوں سے کچرا اٹھانے کی کوشش کریں گی۔ ان میں سے ہر ٹیم کو 60 منٹ میں زیادہ سے زیادہ کوڑا جمع کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔ شرکا کو یہ کچرا مقررہ رنگوں والے ڈبوں میں ڈالنا ہوگا۔ وقت ختم ہونے پر ریفری کچرے کا وزن کرکے جیتنے والے کا اعلان کرے گا، تاہم سگریٹ کے بچے ہوئے ٹکڑے جمع کرنے پر سب سے زیادہ پوائنٹس ملیں گے۔
جاپانی حکومت کے مطابق اس عالمی مقابلے کا انعقاد دنیا بھر کو صفائی کی ترغیب دینا ہے اور وہ اپنی اطراف کی صفائی کا بھی غیرمعمولی خیال رکھتے ہیں۔ پھر 2008 سے جاپان میں اسپوگومی کے مقامی مقابلے منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ اس کے دلچسپ قواعد و ضوابط بھی مرتب کیے جاتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔