جب صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ چاہیں گی تو صوبے بن جائیں گے، اعظم نذیر تارڑ

لندن: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ چاہیں گی تو دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بھی بن جائیں گے۔
اعظم نذیرتارڑ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں سب سے بڑا مسئلہ انتخابات کرانا تھا، آزاد کشمیر میں انتخابات پُرامن اور شفاف ہوئے۔
صوبوں سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ چاہیں گی دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بھی بن جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کئی مرتبہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے چکے، آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا انتخاب کرنے کا حق نواز شریف کو تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔