واٹس ایپ کا نیا فیچر، پروفائل پکچر کے ساتھ اسٹیٹس دیکھا جاسکے گا

سیلیکون ویلی: امسال واٹس ایپ نے اپنے پلیٹ فارم میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ اور پہلے سے موجود فیچرز میں مزید بہتری کی ہے۔ گوگل پلے بی ٹا پروگرام میں واٹس ایپ جلدہی اپنی نئی اپ ڈیٹ میں ایک اور اہم فیچر متعارف کروانے جارہا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ وائس میسیجز کے لیے پلے بیک اسپیڈ، ملٹی ڈیوائس لاگ ان، آرکائیو اور دیگر اہم فیچرز میں مزید بہتری لارہا ہے جب کہ جلدہی نئی اپ ڈیٹ 2.21.17.5 میں ایک اہم فیچر کا اضافہ کرنے جارہا ہے، جس کے تحت اب استعمال کنندگان پروفائل پکچر پر کلک کرکے اسٹیٹس اپ ڈیٹ بھی دیکھ سکیں گے۔
کسی بھی استعمال کنندہ کی پروفائل پکچر پر کلک کرتے ہی واٹس ایپ ایک الرٹ پیش کرے گا کہ کیا آپ اسٹیٹس اپ ڈیٹ یا پروفائل پکچر دیکھنا چاہتے ہیں؟ یہ فیچر ٹویٹر فلیٹ سے کسی حد تک ملتا جُلتا ہے۔ وے بی ٹا انفو کے مطابق یہ فیچر ابھی ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہے اور اسے جلدہی بی ٹا ٹیسٹر کے لیے مستقبل میں آنے والی اپ ڈیٹ میں جاری کیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔