واٹس ایپ کا کیمرے کا نیا فیچر متعارف

نیویارک: پچھلے کچھ ایام کے دوران دُنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے کئی فیچرز متعارف کرائے ہیں اور اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک اور فیچر پیش کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اب واٹس ایپ نے کیمرا موڈ میں تبدیلی کا فیچر متعارف کروایا ہے، جس کے تحت صارفین کو تصاویر کے لیے کھولے گئے کیمرے سے ویڈیو بنانا آسان ہوگا۔
اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیچے فوٹو اور ویڈیو کا آپشن ہوگا جس کے تحت آسانی سے تصاویر اور ویڈیوز میں صارف سوئچ کرسکیں گے۔
اس فیچر تک رسائی فی الحال کچھ صارفین کے لیے نہیں ہوگی تاہم آئندہ کچھ عرصے تک اسے تمام افراد استعمال کرسکیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔