واٹس ایپ کون سا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے؟

سلیکون ویلی: انٹرنیٹ خصوصاً سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پرائیویسی استعمال کنندگان کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ اور واٹس ایپ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پرائیویسی پالیسی پر ازسرنو کام کررہا ہے، تاکہ صارفین کی نجی معلومات کو زیادہ بہتر بنایا جاسکے۔
واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’’ڈبلیو اے بی-ٹا اِنفو‘‘ (WABeta Info) کے مطابق واٹس ایپ جلدہی ایک اہم فیچر متعارف کروانے جارہا ہے، واٹس ایپ کی حالیہ اپ ڈیٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سال قبل متعارف کرائے گئے فیچر پر دوبارہ سے کام کررہا ہے۔
’’ڈبلیو اے بی-ٹا اِنفو‘‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں آپریٹںگ سسٹم استعمال کرنے والے استعمال کنندگان کے تحفظ کے لیے اپنی پرائیوسی سیٹنگز کو مزید بہتر بنانے پر کام کررہا ہے، لیکن اس فیچر کو متعارف کرانے سے پہلے اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ پرائیویسی سیٹنگز کیا ہوتی ہیں اور انہیں استعمال کرتے وقت کیا مسائل سامنے آتے ہیں۔
واٹس ایپ نے ابتدا میں 3 پرائیویسی سیٹنگز ’لاسٹ سین‘، پروفائل پکچر‘ اور ’ اباؤٹ‘ لاگو کی تھیں۔ یہ سیٹنگز آپ کو یہ طے کرنے کی اجازت دیتی ہیں کہ آپ سے رابطہ کرنے والے افراد میں سے اس ڈیٹا کو کون کون دیکھ سکتا ہے۔ ان پرائیویسی سیٹنگز کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ نے تین آپشنز ’ یوری ون‘، ’مائی کنٹیکٹ‘، ’نو باڈی‘ لاگو کیے۔
یعنی اگر آپ نہیں چاہتے کہ کوئی مخصوص فرد آپ کا ’لاسٹ سین‘ نہیں دیکھ سکے تو آپ اپنی پرائیویسی سیٹنگز کو ’نو باڈی‘ پر سیٹ کرسکتے ہیں۔
واٹس ایپ اب حتمی طور پر ان سیٹنگز میں ایک اور آپشن’ ….My Contacts Except ‘ کا اضافہ کرنے والا ہے، جس کی بدولت آپ اپنے ’لاسٹ سین‘ کو فعال کرکے مخصوص افراد کے لیے غیر فعال کرسکتے ہیں، لیکن یاد رہے کہ اگر آپ نے کسی مخصوص فرد کے لیے لاسٹ سین غیر فعال کر رکھا ہے تو پھر آپ بھی اس کا لاسٹ سین نہیں دیکھ سکیں گے۔
یہ فیچر ابھی ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہے اور مستقبل میں آنے والی اپ ڈیٹس میں اسے اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں استعمال کنندگان کے لیے شامل کیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔