ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کی بہت خوشی ہے، وسیم خان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا اور پاکستان کی سیریز سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے کی بہت خوشی ہے، پاکستان کرکٹ اور فینز کے لیے یہ انتہائی یادگار لمحات ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ کووڈ کے باوجود ڈومیسٹک میچز کے بعد ہوم سیریز ہونے سے پاکستان کی نیک نامی میں بہت اضافہ ہوگا، اب تک مجموعی طور پر ہم چار ہزار کے قریب کووڈ ٹیسٹنگ کرواچکے ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں بھی کووڈ کے تمام تقاضے پورے کررہے ہیں۔
وسیم خان کے مطابق تنقید ہوتی رہتی ہے، ٹیم ہارے تو سب کی طرح ہمیں بھی دکھ ہوتا ہے، ہم کرکٹ کی بہتری کے لیے اپنا کام کررہے ہیں کہ تمام معاملات میں بہتری آئے، تھوڑا وقت ضرور لگے گا۔ پی ایس ایل فرنچائزرز کے ساتھ بھی ایشوز ختم ہورہے ہیں۔ وسیم خان کے مطابق بورڈ سربراہ کے ساتھ اختیارات کے معاملات پر کوئی ایشو نہیں، کلب کرکٹ کے حوالے سے چند دنوں میں پیش رفت نظر آئے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔