وہاب ریاض کل میچ کیوں نہیں کھیل سکیں گے؟

کراچی: پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کو کل اپنے اہم ترین بولر اور کپتان وہاب ریاض اور کوچ ڈیرن سیمی کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کے بعد آئیسولیشن میں ہیں، اس لیے کل کے میچ میں وہ شریک نہیں ہوسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق زلمی کے ہیڈ کوچ اور کپتان نے بائیو سیکیور ببل کے باہر کے ایک فرد سے ملاقات کرلی تھی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کل لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے لیے پشاور زلمی قائم مقام کپتان کا اعلان کرے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج شب ایک پریس ریلیز میں بتایا تھا کہ پی ایس ایل میں شامل ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، جس کے بعد اسے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق ایونٹ میں شامل دو کھلاڑیوں کو بائیو سیکیورببل کے باہر ایک ٹیم کے مالک سے ملاقات پر بھی آئیسولیشن میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔