وائس آف سندھ اور سی پی ایل سی کے اشتراک سے سائبر سیکیورٹی سیمینار

کراچی: وائس آف سندھ اور سی پی ایل سی کے اشتراک سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں سائبر سیکیورٹی سیمینار منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اس اہم موضوع پر منعقدہ سیمینار میں وائس آف سندھ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر ہارون، اسسٹنٹ چیف سی پی ایل سی علی حاجی، سی پی ایل سی ایسٹ کے چیف عابد عذیر نے خطاب کیا اور سائبر سیکیورٹی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر طارق رفیع
پراجیکٹ ڈائریکٹر، وائس آف سندھ، ڈاکٹر عمیر ہارون
اسسٹنٹ چیف، سی پی ایل سی، علی حاجی
سی پی ایل سی ایسٹ کے چیف، عابد عذیر

بعد ازاں وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر طارق رفیع نے خطاب کیا، جس میں جرائم کی بیخ کنی پر سی پی ایل سی کو سراہا اور مختصر وقت میں وائس آف سندھ کو اپنا فکری امیج بنانے پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر ہارون کو مبارک باد پیش کی۔ وائس چانسلر کی جانب سے مقررین کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
اس تقریب میں پاکستان میں فرانزک سائنس میں اتھارٹی تصور کیے جانے والے ڈاکٹر فرحت حسین مرزا نے بھی شرکت کی۔

اس سیمینار میں شرکا کی بڑی تعداد موجود تھی، جس نے اس کاوش کو سراہا اور امید ظاہر کی یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔