وینا نے آئندہ پانچ برسوں میں عالمی جنگ کی پیش گوئی کردی!

لاہور: اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے 5 برسوں میں عالمی جنگ شروع ہوتی دیکھ رہی ہیں۔
وینا ملک نے ٹوئٹر پر آئندہ پانچ برسوں کے دوران عالمی جنگ کی پیش گوئی کر کے سب کو ہی حیران کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ وہ آنے والے 5 سال میں عالمی جنگ شروع ہوتے دیکھ رہی ہیں۔
اداکارہ نے مزید لکھا ہے کہ امریکی ایجنسیوں کو لگتا ہے اگر چین پر جنگ مسلط نہ کی گئی تو آئندہ پانچ برسوں میں چین دنیا کی سپرپاور بن جائے گا۔
وینا ملک نے مزید کہا کہ دنیا دو بلاک میں بٹ چکی، پہلا بلاک چین، روس، پاکستان، ایران، عرب ممالک اور ترکی پر مشتمل ہے جب کہ دوسرے بلاک میں امریکا، بھارت، یورپ اور آسٹریلیا کو رکھا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔