بھارتی خلاف ورزیاں، غیر ملکی میڈیا وفد کا دورۂ ایل او سی

اسلام آباد: بھارت کی لائن آف کنٹرول پر مسلسل خلاف ورزیاں، شہری آبادی بھارتی فوج کا نشانہ، غیر ملکی میڈیا کے وفد نے ایل او سی کا دورہ کیا۔ اسلام آباد سے کنٹرول لائن کا دورہ کرنے کے لیے وفد روانہ ہوا۔
بھارت نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی اپیل کی دھجیاں اڑا دیں۔ اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل نے کورونا وبا کے پیش نظر عالمی سطح پر جنگ بندی کی اپیل کی، مگر اس کے برعکس بھارتی فورسز شہری آبادی پر اشتعال انگیزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بھارت رواں سال لائن آف کنٹرول پر 1744 خلاف ورزیاں کرچکا ہے، بھارتی فورسز کی ایل او سی پر پے درپے اشتعال انگیزیوں میں 14 معصوم شہری شہید جب کہ 135 زخمی ہوئے، شہدا میں 5 بچے، 5 خواتین، 4 مرد جب کہ زخمیوں میں 36 بچے، 44 خواتین، 55 مرد شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کو لائن آف کنٹرول کے اُس پار اجازت نہیں دی گئی جب کہ پاکستان نے مکمل رسائی دی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔