یوٹیلٹی اسٹورز میں قیمتوں کو پر لگ گئے: تیل 97 روپے مہنگا!

اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز پر گرانی کا نیا سیلاب آ گیا، گھی 96 روپے فی کلو تک مہنگا ہوگیا، کوکنگ آئل کے نرخوں میں 97 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر مہنگائی کا ریلا آگیا، مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 96 روپے تک فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، مختلف برانڈز کا کوکنگ آئل 97 روپے فی لیٹر تک مہنگا کردیا گیا۔ کارن کوکنگ آئل 370 روپے تک فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ کارن کوکنگ آئل کی قیمت 500 سے بڑھ کر 870 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
ٹی وائٹل کی 1.2 کلوگرام قیمت 40 روپے تک بڑھادی گئی، کسٹرڈ، کھیر سمیت مختلف سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے تک مہنگے کردیے گئے، فیس کریم کی 50 گرام قیمت میں 40 روپے تک کا اضافہ کیا گیا، ٹشو ڈبہ 15 روپے اور ٹشو رول 5 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔
کالی مرچ کے ڈبے کی قیمت 10 روپے تک بڑھادی گئی، چلی، گارلک کی قیمتوں میں بھی اضافہ صابن، ٹی مکس، کلینر کی قیمتیں بھی بڑھادی گئیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔