اگر شادی کے بعد راز رکھنے ہیں تو شادی نہ کریں، اشنا شاہ

کراچی: ٹی وی اور فلم کی مقبول اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ بیویوں کو شوہروں کا موبائل فون چیک کرنے کی ضرورت نہیں پڑنی چاہیے۔
اشنا شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شادی کے بعد موبائل پر کسی کوڈ یا پاس ورڈ کی ضرورت نہیں پیش آنی چاہیے۔ اگر بیوی موبائل دیکھ بھی لے تو شوہر کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ اکثر مرد اپنا موبائل الٹا رکھتے ہیں۔
اُشنا شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر شادی کے بعد راز رکھنے ہیں تو شادی نہ کریں۔ مرد حضرات اپنی فطرت اور حرکتیں ایسی رکھیں کہ بیوی کو فون چیک نہ کرنا پڑے۔ میرے ساتھ یہ مسئلہ نہیں ہے۔ میرے شوہر اچھے ہیں اور انہوں نے میرے کہے بغیر اپنے موبائل پر میری فیس آئی ڈی لگادی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔