عمر اکمل کی طبیعت ناساز، اسپتال داخل

لاہور: جارح مزاج بلے باز عمر اکمل طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔
عمر اکمل نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی، جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے نظر آرہے ہیں اور انہیں ڈرپ لگی ہوئی ہے۔ عمر اکمل نے تصویر کے ساتھ پیغام میں صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی، تاہم اپنی بیماری کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔
سوشل میڈیا صارفین اور عمر اکمل کے فینز نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عمراکمل نے قومی ٹیم کی جانب سے آخری ایک روزہ میچ 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں جب کہ آخری ٹی 20 لاہور میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔