امریکی حملے، شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، عباس عراقچی

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملوں میں ایرانی شہریوں کی موت رائیگاں نہیں جائے گی.
میڈیا رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد معصوم شہری تھے اور ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
ایرانی حکام نے بتایا کہ امریکی حملوں میں شہری علاقوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ایران اس کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔
تہران نے خبردار کیا ہے کہ ان حملوں کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب، امریکی سینٹکام کا کہنا ہے کہ اس کے حملوں کا ہدف ایرانی فوجی اور لاجسٹک تنصیبات ہیں جب کہ ایران کا دعویٰ ہے کہ حملوں میں شہری بھی متاثر ہوئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔