بھارت، 2 سروں والے بچے کو جنم دے کر ماں فرار
رانچی: بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی کے ایک اسپتال میں خاتون نے 2 سروں والے بچے کو جنم دیا لیکن کچھ دیر بعد ہی وہ اپنے شوہر کے ہمراہ اسپتال سے غائب ہوگئی۔
اسپتال انتظامیہ نے جب بچے کے والدین کی جانب سے دیے گئے پتے پر رابطہ کرنا چاہا تو معلوم ہوا کہ انہوں نے گھر کا پتا اور فون نمبر بھی جعلی دے رکھا تھا۔
اسپتال کے عملے نے خیال ظاہر کیا کہ جوڑے کو شاید پہلے ہی علم تھا کہ ان کا بچہ عام بچوں کی طرح نہیں ہوگا اسی لیے انہوں نے پیدائش کے فوری بعد اسپتال سے فرار ہونے کا فیصلہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بچہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج ہے جس کی ذمے داری اسپتال کے ڈاکٹروں نے لے رکھی ہے۔