جائیداد معاملہ، میرا نے عدالت میں جواب جمع کروادیا

لاہور: ابتدا سے لے کر اب تک اسکینڈل کی زد میں رہنے والی لالی وُڈ اداکارہ میرا نے اپنے گھر پر دائر دعوے کے خلاف بالآخر عدالت میں جواب داخل کروادیا۔
اداکارہ میرا نے اپنے گھر کے خلاف دائر دعوے پر سول عدالت میں جواب جمع کروادیا۔ اداکارہ نے ندیم انور چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے جواب جمع کروایا ہے۔
انہوں نے دعویٰ میں موقف اختیار کیا کہ میں پاکستان کی نامور اداکارہ ہوں۔ ڈراموں اور فلموں سے پیسہ کمایا لیکن تسلیم کوثر نامی خاتون نے میرے گھر کے خلاف جھوٹا دعویٰ دائر کیا۔
اداکارہ میرا نے کہا میں نے ڈیفنس کے علاقے میں گھر اپنے پیسوں سے خریدا۔ دعویٰ میں مزید بتایا گیا کہ ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر کی موجودگی میں دستاویزات پر دستخط کیے۔ ڈیفنس ہاؤسنگ کے ڈائریکٹر نے بھی کاغذات پر دستخط کیے۔ دعویٰ میں استدعا کی گئی کہ عدالت میرے گھر کے خلاف دائر دعویٰ کو خارج کرنے کا حکم دے۔
خیال رہے کہ سول کورٹ میں تسلیم کوثر نامی خاتون نے اداکارہ میرا کے گھر کے خلاف دعوی دائر کررکھا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔