ٹوئٹر کے تصدیقی بلیو ٹک پر20 ڈالرماہانہ فیس عائد کرنے کا فیصلہ
سان فرانسسكو: مقبول سوشل سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے تصدیقی بلیو ٹک پر 20 ڈالر ماہانہ فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیرون ملک کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایلون مسک نے بلیو ٹک پر فیس عائد کرنے کے لیے سسٹم بنانے کی خاطر انجینئرز کو 7 نومبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ ڈیڈ لائن تک پروجیکٹ پورا نہ کرنے کی صورت میں انجینئرز کو برطرف کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔
ایلون مسک نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے تصدیقی طریقہ کار کو نئے سرے سے بنایا جارہا ہے۔ دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں تبدیلیاں لانے کا اعلان کیا تھا۔ تصدیقی عمل کے علاوہ ٹوئٹر کے دیگر فیچرز پر بھی فیس عائد کی جائے گی۔