برطانیہ: 84 سال بعد لائبریری کو کتاب واپس کرنے کا دلچسپ قصہ

کووینٹری: 84 سال بعد بالآخر لائبریری سے لی گئی کتاب واپس جمع کروادی گئی۔ برطانوی شہری نے دادا کی جانب سے نکلوائی گئی کتاب کو لوٹاتے ہوئے 21.14 ڈالرز لیٹ فیس ادا کی۔
برطانیہ کے شہر میں واقع ارلسڈن کارنیگی کمیونٹی لائبریری کا کہنا تھا کہ حال ہی میں پیڈی رائیورڈن نے لائبریری آ کر رچرڈ جیفریز کی ریڈ ڈیئر لوٹائی۔
یہ کتاب 84 سال قبل پیڈی رائیورڈن کے دادا ولیم ہیریسن نے لائبریری سے نکلوائی تھی۔
رائیورڈن کا کہنا تھا کہ انہیں یہ کتاب حال ہی میں فوت ہونے والی اپنی والدہ کے سامان میں ملی۔
لائبریری کا کہنا تھا کہ رائیورڈن نے لیٹ فیس کی مد میں 21.14 ڈالرز جمع کروائے، یہ لیٹ فیس 1938 کی فیس کے حساب سے لی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔