ٹویٹر پر صوتی پیغامات کا آغاز کب ہوگا؟

نیویارک: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی طرح اب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر بھی ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایم) پر وائس پیغامات بھیجنے کے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹویٹر پر وائس پیغامات بھیجنے کا یہ فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے جسے جاپان، برازیل اور بھارت میں پیش کیا گیا ہے۔
ٹویٹر نے اس فیچر کو سائٹ میں شامل کرنے کا گزشتہ سال ستمبر میں اعلان کیا اور بتایا تھا کہ اس فیچر کے تحت ٹویٹر صارفین بھی ایک دوسرے کو 140 سیکنڈ کے دورانیے کا وائس پیغام بھیج سکیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کا وائس پیغامات بھیجنے کا یہ فیچر صرف اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو ہی میسر ہوگا جب کہ ڈیسک ٹاپ صارفین ان وائس پیغامات کو صرف سُن سکیں گے۔
خیال رہے کہ کمپنی کی جانب سے تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وائس پیغامات کا یہ فیچر پوری دنیا کے صارفین کے لیے کب میسر ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔