ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 21 ہزار سے متجاوز
انقرہ/ دمشق: ترکیہ اور شام میں رواں ہفتے کے آغاز پر آنے والے زلزلے کے باعث اموات کی تعداد 21 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
زمین کی ہولناک لرزش کو 4 روز گزرنے کے بعد ملبے سے بچوں سمیت کئی افراد کو زندہ نکال لیا گیا جب کہ گزرتے وقت کے ساتھ مزید افراد کے زندہ نکلنے کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔
ریسکیو عملہ مسلسل خون جما دینے والے موسم میں انسانی جانیں بچانے کی تگ ودو میں مصروف ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ امدادی پروگرام کے سربراہ ترکیہ، شام کا دورہ کریں گے، زلزلہ زدہ علاقوں میں لوگوں کو مرنے سے بچانے کے لیے ہر ممکن مدد کی ضرورت ہے۔