ٹرمپ ڈسچارج، آپ نے گھبرانا نہیں، امریکی عوام کے نام پیغام

واشنگٹن: کورونا وائرس کی زد میں آنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے اور انہوں نے امریکی عوام کو احتیاط برتنے کی تلقین کردی۔
ٹرمپ نے اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہیں کورونا کی عالمی وبا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ امریکی صدر نے اپنے عوام کو احتیاط برتنے کی بھی تلقین کی۔
انہوں نے کہا کہ اسپتال میں علاج کے دوران کورونا وائرس کے متعلق بہت کچھ سیکھا اور اب وہ مکمل صحت یابی کے بعد اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ 72 گھنٹے پہلے کے مقابلے میں اب بہت اچھا محسوس کررہے ہیں، اتنا اچھا تو میں نے 20 سال پہلے بھی محسوس نہیں کیا تھا۔


انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے، آپ اس وبا کو شکست دے سکتے ہیں اور ہمارے پاس دنیا کی بہترین ادویہ اور سامان ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔