قومی ایئرلائن کو لگاتار 5 سال خسارے کے بعد منافع!

اسلام آباد: قومی ایئرلائن کو پانچ برسوں کے مسلسل خسارہ کے بعد 2019ء میں 7 ارب روپے سے زائد منافع ہوا۔
پی آئی اے 2018 میں 19 ارب 80 کروڑ روپے کے نقصان میں تھی، 2017 میں اس کا خسارہ 17 ارب جب کہ 2016 میں 14 ارب سے زائد تھا، گزشتہ سال اس ادارے کے ریونیو میں 42.5 فیصد اضافہ ہوا جو 2019 میں147 ارب روپے تک جاپہنچا، 2018 میں قومی ایئرلائن کا ریونیو 103 ارب جب کہ 2017 میں 90 ارب روپے تھا۔
2018 میں پی آئی اے کا آپریٹنگ نقصان 32 ارب روپے تھا جب کہ 2019 میں آپریشنل نقصان 7.7 ارب روپے رہا، دستیاب رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں پی آئی اے کے آپریشنل نقصان میں 75فیصد بہتری آئی اور سیٹ فیکٹر میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔
2018 میں پی آئی اے کے فیول اینڈ آئل اخراجات 43 ارب روپے تھے جو 2019ء میں بڑھ کر50ارب تک جا پہنچے،2016 میں پی آئی اے کا فیول اینڈ آئل اخراجات صرف 27 ارب روپے تھے، جہازوں کی دستیابی اور اچھی مینٹینینس، روٹ اور کارگو سہولتوں میں بہتری کے سبب بھی نیشنل فلیگ کیریئر کی کارکردگی میں بہتری آئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔