3 ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان بنگلادیش کو ہراکر فائنل میں پہنچ گیا

کرائسٹ چرچ: پاکستان نے تین ملکی ٹی 20 سیریز کے چھٹے مقابلے میں بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے چھٹے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز کا ہدف دیا۔
بنگلادیش کی جانب سے اوپننگ کرتے ہوئے نجم الحسن شانتو 12، سومیا سرکار 4، لٹن داس نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی اور 42 بالز پر 62 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا جب کہ کپتان شکیب الحسن نے 63 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور نسیم شاہ نے 2، 2 جب کہ محمد نواز نے 1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان اور بابراعظم نے ایک اور سنچری پارٹنرشپ قائم کی، بابراعظم نے 55 رنز اسکور کیے جب کہ رضوان نے 69 رنز کی باری کھیلی۔ میچ کے اختتامی لمحات میں محمد نواز نے 20 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 2 جب کہ سومیا سرکار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔