کراچی آنے والی ریل خیبر میل کو حادثہ، بریک فیل ہوگئے

کراچی: شہر قائد آنے والی خیبر میل ایکسپریس کو میاں چنوں کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، جس میں ٹرین کے بریک فیل ہوگئے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی خیبر میل ایکسپریس کی میاں چنوں کے مقام پر کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر میل کے ڈرائیور نے قریبی عزیز کے انتقال پر چارج چھوڑا اور دوسرے ڈرائیور کو ٹرین کا چارج دیا جس پر چارج لینے آنے والے ڈرائیور نے بریکنگ پاور کو چیک نہیں کیا جس وجہ سے ڈرائیور بریک پر کنٹرول نہ رکھ سکا۔
ذرائع کے مطابق ٹرین کو بریک فیل ہونے کے باعث لوپ لائن پر منتقل کیا گیا جس کے بعد اسے میاں چنوں پر روک لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹیکنیکل ٹیم کو ملتان سے طلب کرلیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔