علیزے شاہ کی سگریٹ نوشی سوشل میڈیا پر موضوع بحث

کراچی: اداکارہ علیزے شاہ اپنے کیریئر کی شروعات سے ہی تنازعات کی زد میں رہی ہیں، اب سگریٹ نوشی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے پر وہ ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔
ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ اور’تانا بانا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی علیزے شاہ کی سگریٹ نوشی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی جارہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ کار میں بیٹھی ہاتھ میں موبائل فون لیے دوسرے ہاتھ سے سگریٹ نوشی کررہی ہیں۔
تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کس نے اور کہاں ریکارڈ کی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ علیزے شاہ پر صارفین تبصرے کررہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔