پہلی بار ہالی وُڈ سپراسٹار ٹام کروز کی فلم نے ایک ارب ڈالرز کمالیے

نیویارک: ہالی وُڈ سپراسٹار ٹام کروز کے 4 دہائیوں پر مشتمل کیریئر میں پہلی مرتبہ ’ٹاپ گن میورک‘ ایسی پہلی فلم بن گئی جو دنیا بھر سے 1 ارب ڈالر کمانے میں کامیاب رہی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکشن ہیرو ٹام کروز کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ’ٹاپ گن میورک‘ دنیا بھر سے ایک ارب ڈالرز کا سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب رہی اور یہ ایک ارب ڈالرز کمانے والی کلب کی50 ویں فلم ہے۔
فلم نے شمالی امریکا میں 52 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز جب کہ دیگر ممالک سے 48 کروڑ 47 لاکھ ڈالرز کمائے، ٹاپ گن میورک 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم ٹاپ گن کا سیکوئل ہے جو ٹام کروز کے کیریئر کے لیے سنگ میل ثابت ہوئی ہے، اس نئی فلم میں بھی لڑاکا طیاروں کے سانسیں روک دینے والے اسٹنٹس دکھائے گئے ہیں۔
اس سے قبل ٹام کروز کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم 2018 کی مشن امپاسیبل فال آؤٹ تھی جس نے 79 کروڑ ڈالرز سے زائد کمائے تھے۔
خیال رہے کہ ’ٹاپ گن میورک‘ 27 مئی کو ریلیز کی گئی تھی، جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ فلم ابھی مزید کمائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔