ٹوکیو اولمپکس ہاکی: آسٹریلیا نے بھارت کی درگت بناڈالی

ٹوکیو: ٹوکیو اولمپکس کے دوسرے دن بھارتی ہاکی ٹیم آسٹریلیا سے ایک کے مقابلے میں 7 گول سے ہار گئی جب کہ میچ کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین اور ناقدین نے ٹیم کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ٹوکیو اولمپکس میں بھارتی ہاکی ٹیم نے ہفتے کو نیوزی لینڈ کو اپنے افتتاحی میچ میں تین دو سے زیر کیا تھا، لیکن اگلے ہی دن اُن کے اولمپک پوڈیم پر کھڑے ہونے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔
بھارتی ہاکی ٹیم کو دُنیا کی ٹاپ ٹیموں میں سے ایک آسٹریلیا کے خلاف اپنے دوسرے میچ میں 7 ایک سے شکست کی ہزیمت اٹھانی پڑی، جب سے گراہم ریڈ کوچ بنے ہیں یہ بھارت کی سب سے بڑے مارجن سے شکست ہے۔
میچ کے اختتام پر سوشل میڈیا پر شائقین اور ناقدین نے بھارتی ٹیم کی خوب درگت بنائی، کسی نے لکھا کہ یہ اولمپکس میں بھارت کی سب سے شرم ناک شکست ہے تو کسی نے کہا کہ غیر ملکی کوچ رکھنے کے باوجود بھارتی کھلاڑی کسی اسکول کی ٹیم کی طرح کھیلے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔